ریڈیو بونیر کے بارے میں

ریڈیو بونیر (ان لائن) باوثوق ، مستنداور اہم خبروں کی بدولت خیبر پختونخوا اور بیرونی ممالک میں سنا اور دیکھا جاتا ہے ۔ ریڈیو بونیر بلاتعطل اسلام آباد ، پشاور اور بونیر کے سٹوڈیو سے براہ راست اپنے نشریات ان ایئر کرتا ہے.خیبر پختونخوا کے پیشہ ور اور نامور صحافی ریڈیو بونیر میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ اپنے منفرد انداز بیان کی وجہ سے معاشرے کے ہرطبقے ، نوجوان ، کاروباری حضرات ، ادبی دانشور، ملازم پیشہ افراد، اساتذہ ، کھلاڑیوں اور فنکار براداری میں ریڈیو بونیر (ان لاین) بے حد مقبول ہے ۔

ریڈیو بونیر زندگی کے ہر شعبے کی خبروں کو اہمیت دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے نشریات میں خصوصی ٹرانسمیشن ، روانی چاری ، ہاٹ ٹالک ، ادبی رنگزار ، سندرے ملغلرے ، سپورٹس اپ ڈیٹس ، د نن میلمہ ، ڈاکٹر ان لاین ، ھنر او تعلیم ، جوند نن پرون ، تحقیقاتی رپورٹیں ، دلچسپ کالم ، فیچرز ، بلاگز، عوامی مسائل پر مبنی خبریں قارئین کیلئے قیمتی معلومات فراہم کرتی ہیں ۔ ریڈیو بونیر غیر جانبدار صحافتی پالیسی کی بدولت پاکستان سمیت پورے دنیا میں اپنے سامعین کے لئے رنگا رنگ پروگرام روزانہ کے بنیاد پر پیش کر رہا ہے .

ریڈیو بونیر (ان لائن) ٹیم

ریڈیو بونیر کی ٹیم میں نامور صحافی ، شاہین بونیری ( چیک رپبلک) ، سید فخر کاکا خیل ( سینیر تجزیہ نگار 24 نیوز اسلام اباد) ، غلام غوث سینیر رپورٹر پشاور ، خالدجمیل (بیورو چیف اب تک ٹی وی اسلام اباد)، محبوب جبران بونیری (نیوز پروڈیوسر. 24 نیوز پشاور) افسر علی خان (سٹیشن انچارج ریڈیو بونیر ) کالم نگار شبیر آحمد بونیری ، لحاظ علی نیو ٹی وی پشاور ، محمد فہیم مشرق ٹی وی پشاور ، عزیز بونیری جہاں پاکستان ، نسرین جبین روزنامہ جنگ پشاور، محمد پرویز خان (ایم پی خان بونیری)، ماریہ انجم شامل ہیں جبکہ ان کے علاہ تجربہ کار ٹیکنکل اور پروفیشنل منتظمین ادارے کے مختلف شعبوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ریڈیو بونیر پورے خیبر پختونخو میں اپنے نمائندوں کے مدد سے اپنے سامعین اور ناظرین کے لئے تازہ خبریں نشر کرتا ہے ، جن میں ، عایشہ خان سوات ، ماریہ انجم کوہاٹ ، محبوب علی چارسدہ ، فاضل شاہ تنگی چارسدہ ، حمد نواز ملاکنڈ ،عظمت علی شاہ مردان ، احمد علی خان شبقدر، جہانزیب افریدی خیبر ایجنسی ، عرفان اللہ باجوڑ ایجنسی، ذیشان کاکا خیل نوشہرہ، رحم یوسفزیی پشاور ، محمد طیب جان پشاور، محمد نعمان بنوں، وقار سواتی اپر سوات، شانگلہ، شوکت علی بونیری ، شفیق شہزاد ، سلیم خان بونیری ،عمران بونیری، عابد بونیری ، محمد رحمان ، سلطان زیب ، بہلول باچہ ، قمر اللہ خان قمر ، عزیر کمال زئی، اعجاز خان ، محمد نعیم ، اوردوسرے ساتھی شامل ہیں.

ریڈیو بونیر کا اشاعتی اور نشریاتی نیٹ ورک
ریڈیو بونیر ایک مضبوط اور تیز ترین اشاعتی اور نشریاتی نیٹ ورک ہے جو خیبر پختونخوا اور فاٹاکے دورافتادہ علاقوں سمیت پورے دنیا میں اپنےدیکھنے اور سننے والوں کو صبح سویرے ہی خبروں اور نشریاتی پروگرامز کی فراہمی یقینی بنارہاہے ۔دُینا بھر سے خصوصا مشرقی وسطی اور جنوبی ایشیاء میں رہنے والے قارئین ریڈیو بونیر کی ویب سائٹ ، اور سوشل میڈیا لینکس پر پر خبریں پڑھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں .