DPO Irshad Khan 1,356

بونیر: ضلع بھر کے 83 شخصیات کی سیکورٹی پر مامور ایک سو38 پولیس اھلکار واپس

شوکت علی ریڈیو بونیر
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے چیف جسٹس آف پاکستان کی ھدایات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا سے موصول شدہ حکم نامے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے 83 شخصیات کی سیکورٹی پر مامور ایک سو38 پولیس اھلکاران کوفوری طور پر متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرکے اسلحہ جمع کرنے اور اپنی نئی تعیناتی کا پروانہ دے کر حاضر کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے بتایا ہے کہ جن شخصیات سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ان میں ججز،جر نلسٹس،انتظامی افسران،ریٹائرڈ افسران،مقامی حکومتوں کے نمائندے،سیاسی،سماجی و مذھبی شخصیات شامل ہیں۔ بقول انکے گزشتہ رات بارہ بجے تک تمام اھلکاروں کو واپس بلالیا گیا ہے اور نئی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس سے بقول انکے پولیس نفری میں واضح اضافہ دیکھنے میں ایا ہے اور ایک حد تک کمی فوری ہوگئی ہے جس سے عام ادمی کو سیکورٹی دینے کے لیے مصروف شاہراہوں،بازاروں ،چوراہوں اور تعلیمی و صحت کے مراکز پر سیکورٹی کو مذید بہتر بنانے کا موقع ملا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بونیر کے عوام اس تبدیلی کا ساتھ دیں گے اور عام ادمی کو تحفظ کی خاطر کی گئی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں گے۔
انھوں نے شخصیات کی سیکورٹی سے کلوز ہونے والے اھلکاروں کو ھدایات دی ہیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں انکو سرکاری ملازم بن کر ملک و قوم کی خدمات کرنا چاہئے اور حکومت اور ریاست کی مفادات اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریع نہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں