chamghar 902

بونیر: اسوہ درہ سلارزئی کے6 افراد سوات بحرین میں جانبحق

شوکت علی ریڈیو بونیر
اسو درہ سلارزئی اندوہناک واقعہ ،بحرین سوات میں دس افراد کی ہلاکت کی خبر ضلع بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،پورے علاقہ میں غم کی فضاء ،میتوں کی پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ،تمام کی نماز جنازہ آج بروز بدھ کو ادا کی جائیگی،ضلعی انتظامیہ کی بھرپور نگرانی ،ڈی سی سوات کے ساتھ واقعہ کے حوالے سے مسلسل رابطہ ،غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلئے نہیں چھوڑیں گے ،ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کا میڈیا سے گفتگو اورامیدوار صوبائی اسمبلی ریاض خان ،مفتی فضل غفور اور دیگر کا غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کے موقع پر بات چیت۔

dua

تفصیلات کے مطابق عید کے چوتھے روز بونیرسے تعلق رکھنے والے اسودرہ کےنان کسٹم پیڈ پک اپ سوزوکی نمبر1656بحرین کالام میں دریائے سوات میں گرنے سے ضلع بھر میں جاری خوشی غم میں تبدیل ہوئی ،اندوہناک واقعہ پورے علاقہ میں الیکٹرانک میڈیا،سوشل میڈیا کے ذریعے گھر گھر پہنچنے سے علاقہ میں خوف اور غم کی فضاء سے نڈھال ہوئی ،دنیابھر اور ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم بونیری عوام نے اپنے اپنے گھروں سے خیریت دریافت کی ،تاہم بعدمیں پتہ چلا واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق اسودرہ لیگانئی سلارزئی سے ہے جس سے بھی علاقہ بھرمیں خاموشی کی فضاء قائم ہوئی اور تمام علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعدادمیں اسودرہ پہنچ کر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں تسلی دی،

اُدھر ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ نے کہاہے کہ واقعہ میں لاپتہ دو لاشوں کی تلاش کیلئے بھرپو ر کوششیں کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،انہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی ہم نے لاشوں کو اپنے گھروں تک پہنچانے کیلئے ایمبولنس گاڑیاں روانہ کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں