idote 54

گوگل میں idiot لکھ کر سرچ کرنے سے کس شخصیت کی تصاویر آتی ہیں؟

(ویب ڈیسک)
آج کل کوئی صارف گوگل سرچ انجن پرidiot لکھ کر نتائج گوگل پکچرز میں دیکھے تو وہ حیران رہ جاتا ہے۔ یہ سرچ آپ موبائل فون، ٹیبلٹ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، جہاں سے بھی کریں، نتیجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بہت سی تصاویر ہوں گی۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق آن لائن مندرجات کے مطابق بظاہر دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل اس عمل کا نشانہ بنا ہے، جسے ’گوگل پر بمباری‘ کہتے ہیں۔ اس آن لائن ’بمباری‘ سے مراد ہیکرز کا ایک ایسا مقابلتاًﹰ بے ضرر حملہ ہوتا ہے، جس کے ذریعے ہیکرز کسی بھی سرچ انجن اور وہاں تلاش کی جانے والی معلومات کے صارفین کو دکھائے جانے والے نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

نامعلوم ہیکرز نے گوگل پکچرز میں صارفین کی طرف سےidiot لکھے جانے کے بعد آن لائن سرچ کے نتائج میں ایسا دانستہ ردوبدل کر دیا ہے کہ کسی بھی آن لائن ڈیوائس کی سکرین پر بہت زیادہ تعداد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویریں دکھائی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں