PK 20 Buner 1,003

بونیر:اتنخابی نتائج ، پی ٹی ائی نے دوصوبائی سیٹ جیت لئے.

محبوب جبران . ریڈیو بونیر
25 جولائی 2018 کو پورے پاکستان میں الیکشن دنگل ہوا جس میں‌پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی، بونیر میں ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کے نشتوں پر الیکشن ہوا جس میں پی کے بونیر -1 کے 143 پولنگ اسٹیشن پر 57،396 ووٹرز نے اپنا ووٹ پول کیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 50،735، خواتین ووٹرز کی تعدا 6،661 نے ووٹ پول کیا، جبکہ اس حلقے پر کل ووٹرز کی تعداد 165،858 ہیں ، غیر سرکاری نتائج گوشوارے کے مطابق اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ریاض خاں 15،947 ووٹ لیکر کامیاب رہے ، جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولنا مفتی فضل غفور12،433 ووٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے بخت افسر 9،661، بحت جہان خان آزاد امیدوار 12،819، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیف اللہ خان 1،871، آزاد امیدوار عبد اللہ 2،451، پاکستان تحریک انصاف گلالئ گروپ کے فضل کریم 72 جبکہ اللہ آکبر تحریک کے سلیم خان 282 ووٹ حاصل کرلئے. اس حلقے پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد %34.61 فیصد رہا.

Riaz Khan PTI

اسی طرح بونیر پی کے 21 پر 129 پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل ہوا ، جس میں 57،392 ووٹرز نے ووٹ پول کئے ، جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 14،014 مرد ووٹز کی تعداد 43،378 جبکہ اس حلقے پر کل ووٹرز کی تعداد 142،617ہیں . اس حلقے پر غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سید فخر جہان 16،524 ووٹ لیکر پہلی نمبر رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے انجنیر ناصر علی 15،734 ووٹ‌ لیکر دوسرے نمبر پر، عوامی نیشل پارٹی کے قیصر ولی خان 15،273 ووٹ لیکر تیسرے پوزیشن پر اگئے. اسی طرح اس حلقے سے پاکستان اسلامک رپبلک پارٹی کے سرزمین نے 164 ووٹ ، عوامی ورکر پارٹی کے طالعمند خان 2،562 ووٹ حاصل کئے. اس حلقے پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد %40.24 فیصد رہا

FAkhar Jean

بونیر پی کے 22 کے کل 119 پولنگ اسٹیشن پر کل 66،030 ووٹرز نے اپنا ووٹ پول کیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 45،097 ، اور خواتین ووٹرز کی 20،933 رہی، جبکہ اس حلقے پر کل ووٹرز کی تعداد 136،999 ہیں،

sardar Hussin Babak

غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے پر عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک 22،385 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن پر رہے ، متحدہ مجلس عمل کے راج والی خآن 17،079 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالکبیر خان 16،249 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہر رہے، اس حلقے سے قومی وطن پارتی کے بخت بلند خان نے 2،048 ووٹ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید محمد شمشیر 1،797 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار یوسف علی نے 3،619 ووٹ حاصل کرلیئے. اس حلقے پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد %48.20 فیصد رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں