NA 9 940

بونیر: این اے 9 سے پی ٹی ائی کے شیر آکبر خان کامیاب، اے این پی دوسرے نمبر پر

محبوب جبران . ریڈیو بونیر :
الیکشن 2018 میں بونیر کے این اے 9 سے پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار شیر آکبر خان 58،037 ووٹ لیکر کامیاب رہے .

غیر حتمی نتائج کے مطابق بونیر میں این اے 9 کے لئے 391 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل ہوا . جس میں 180،968 ووٹرز نے حصہ لیا، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 139،279 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 41،689 ، جبکہ ٹوٹل ڈالے گئے درست ووٹوں کی تعداد 173،336 ، جبکہ گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد 7،632 رہی.

غیر حتمی نتائج کے مطابق پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار شیر آکبر خان 58،037 ووٹ، اے این پی کے عبدالروف 38،015 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کامران خان نے 38،358 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے.
این اے 9 کے لئے الیکشن لڑنے والے دوسرے امیدواروں میں متحدہ مجلس عمل کے استقبال خان 23،354 ووٹ ، عوامی ورکر پارٹی کے فانوس گجر 11،729 ووٹ ، آزاد امیدوار میاں معین الدین باچا ،3،297 ووٹ ، جبکہ ال پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سرمیر خان نے 546 ووٹ حاصل کر لیں.

یاد رہے کہ بونیر این اے 9 کے 391 پولنگ اسٹیشن پر کل ووٹرز کی تعداد 445،474 ہیں، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 250،303 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 195،171 ہیں. جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد %40.62 فیصد رہی.

NA 9

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں