DPO BUNER 82

بونیر: پرآمن ماحول میں الیکشن کا انعقاد، پولیس میں توصیفی اسناد تقسیم

سلطان غنی بونیری.
ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ نے الیکشن 2018کے پر امن ماحول میں انعقاد پر ضلع کے تمام پولیس افسران اور انچارج کے اعزاز میں پولیس لائین بونیر میں ظہرانہ دیا۔

Buner Police

جس میں کثیر تعداد میں پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ڈی پی او صادق بلوچ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کے دوران بونیر پولیس کی کاکردگی قابل ستائیش ہے۔ پولیس جوانوں نے ایک بہتر پلاننگ کے ذریعے اپنی ڈیوٹی نبھا کر پر امن ماحول میں الیکشن کراکر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے اس موقع پر محکمہ پولیس کی محنت اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام پولیس اسفران وجوانان کو ہدایت کی کہ ائیندہ بھی اچھی حکمت عمل ،خوش اخلاقی،عوام کیلئے بروقت دستیابی،خدمت خلق کے جذبہ اور عوام کیلئے اخوت وبھائی چارے کی فروغ کیلئے تمام لوگ متحد ہوکر کام کریں اور مملکت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

آخر میں انہوں نے اپنے طرف سے الیکشن ڈیوٹی کو احسن اور بہترین پلاننگ کے ذریعے نبھانے والے پولیس افسران اور انچارج کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات بھی دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں