DPO Buner Fatikha 12

بونیر: یوم شہدا عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی.

شوکت علی ریڈیو بونیر
دیگر علاقوں کی طرح بونیرمیں بھی یوم شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،ہفتہ بھر میں مختلف پولیس سٹیشنوں کے زیر اہتمام یوم شہداء منانے کے بعد سب سے بڑی پُروقار تقریب ڈی پی او آفس ڈگر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ناظم اعلیٰ یوسف علی خان نے کی ،جس میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی .

DPO 2

روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر صادق بلوچ نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں ،آج جوامن قائم ہے وہ پولیس کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت حاصل کی گئی ہے ،جسے سنہرے لفظوں سے یاد رکھی جائیگی ،پولیس امن کی بحالی کی خاطر مزید بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، یوم شہداء پولیس منانے کا مقصد پولیس آفیسرز اور جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرناہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ خیبر پختون خوا میں سولہ سو سے زائد پولیس جوانوں اور آفیسرز نے قربانیاں دیکر اس ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرانے میں اپنا کردار اداکیا۔شہید کھبی مرتے نہیں بلکہ وہ ہم سے جداہوتے ہے ،اس روح پرور تقریب میں پاک آرمی کے میجر زین ،ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبیداللہ ،نائب ناظم یو سف علی خان ،مقامی صحافیوں ،پولیس آفیسران اور دیگر جوانوں نے بھرپور شرکت کی .

Yousaf Ali Nazim

اس موقع پر ڈی پی او صادق بلوچ ،یوسف علی خان ،عبید اللہ ،میجرزین اور دیگر نے بونیرسے تعلق رکھنے 34شہیدپولیس جوانوں اور آفیسران کے ورثاء میں تخفے تقسیم کئے ،شہدائے پولیس کی ایصال ثواب اور بلنددرجات کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعاکی گئی ،شہداء کے قبروں پر حاضری کرکے سلامی پیش کی گئی ،مختلف بازاروں میں امن واک کا اہتمام کیاگیا اور شہداء کے ناموں سے منسوب 3ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ،اس موقع پر بلڈ کیمپ کا اہتمام بھی کیاگیاتھا جن میں پولیس جوانوں اور آفیسرز نے خون کے عطیے پیش کئے ۔

Umer 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں