firing 48

بونیر: ایس ڈی ای اوایجوکیشن میل سے جان کا خطرہ ہے. ماسٹر بختی گل

شوکت علی ریڈیو بونیر
ایس ڈی ای اوایجوکیشن میل کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ کے انچارج کو دیگر اساتذہ کے سامنے پستول نکال کردھمکیاں دینے کا مسئلہ شدت اختیارکرلیا ،سکول کے انچارج اور اساتذہ نے تحریری درخواست مقامی پولیس انچارج نویکلے کو دیدی ،ایس ڈی ای او کو تبدیل کی جائے ،ان کے خلاف انکوائری کی جائے ،ایس ڈی ای او کی جانب سے جان لینے کا خطرہ ہے ہمیں تحفظ دی جائے ،ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ،درخواست میں اپیل،

تفصیلات کے مطابق ماسٹربختی گل ولد رحیم گل انچارج گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ نے پولیس چوکی نویکلے کو اپنے دیگر ساتھی اساتذہ کی جانب سے اپنی تحریری درخواست میں کہاہے کہ میں حسب معمول سرکاری وقت سے آدھا گھنٹے قبل یعنی سات بجکر 30منٹ پر سکول میں موجود تھا اس دوران معمول کے مطابق بروقت سکول کی اسمبلی بھی ہوئی ،اس دوران ایس ڈی ای او مردانہ نے دفترآکر تمام ریکارڈ چیک کیا جنہیں درست پایا لیکن اس کے باوجود انہوں نے دیگر اساتذہ کی موجودگی میں دھمکیاں دینا شروع کی اور کہنے لگاکہ آپ نے میرے خلاف ڈپٹی کمشنر ،ڈی ای او کو کیوں درخواستیں دی ہے ،آپ کو درخواستیں واپس لینا اور معافی لینا پڑے گا ،اس دوران ان کے ساتھ لوڈ شدہ پستول بھی کھلم کھلا ہاتھ میں تھی اور مجھے ڈرایا دھمکایا ،بختی گل نے اپنے درخواست میں یہ بھی کہاہے کہ مجھے تحفظ دی جائے اور متعلقہ ایس ڈی ای او کے خلاف مجھے جان کا خطرہ ہے ،ان کے خلاف انکوائری کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں