kohat 32

بونیر: شاہد کوچ حادثہ میں 20 افراد جانبحق 31 زخمی

شوکت علی ریڈیو بونیر
کوہاٹ کے نزدیک ٹریفک حادثہ کا شکاربونیرسے تعلق رکھنے والے سواریوں سے بھرا بدقسمت بس میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی جبکہ 31زخمی ہوئے ،ممبرقومی اسمبلی شیراکبرخان ،ایم پی اے سیدفخرجہان اور ایم پی اے ریاض خان کاغمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس ۔

تفصیلات کے مطابق بس نمبرEE3861پشاور جسے ڈرائیور طاہر ساکن مردان اور پہلوان چلارہے تھے ،سواڑی بونیرسے کراچی کیلئے 9بجکر30منٹ پر روانہ ہوئے تھے جس میں 20 افراد جاں بحق شناخت ہونے والے افراد میں مسماۃ کلثوم،گل حکیم ولد گلاب شاہ سکنہ شانگلہ ،فرمان علی ولد معروف شاہ ،ذولقیدہ زوجہ صدر ایوب ساکنان چغرزئی بونیر،صبانور دختر ذاکر،وجاہت زوجہ ذاکر ساکنان تخت بھائی ،بخت شیر ولد صفت گل سکنہ خانپور بونیر،جان محمد ولد ممریزسکنہ غریب نوازکالونی کراچی غربی ،صاحب زادہ ولد نظیر سکنہ پیربابابونیر،شیرین زمان ولد بختی آفسر چغرزئی بونیر،دل آرام ولد شمشیرسکنہ ڈگر بونیر،اُسامہ ولد نامعلوم سکنہ پشاور ،نعمان حبیب ولد حبیب الرحمان سکنہ مردان اور تین دیگر بھی شامل ہیں ،جبکہ 31زخمیوں میں سے سمیع اللہ ،ذاکراللہ ،عابد ،عبد الحمزہ ،طفل ذاکر ،امانت خان ،سید حریف شاہ ،خائستہ رحمان ،اعجاز اللہ ،ابراہیم ،محمدخان ،نصیب عمر،مقصودعلی ،صاحب رویہ ،حنیف شاہ ،معاذخان ،افتخار ،سیف الاسلام ،عزیزخان ،حبیب رحمان ،مسماۃ بطور ،ولی شاہ ،مسماۃ نازیہ ،عمیر ،کشمالی خان ساکنان شانگلہ ،بونیربتائی جاتی ہے زخمی ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں