election 39

بونیر: سوشل میڈیا پر وایرل تھیلے کے مناظر میں کوئی صداقت نہیں ، پریس ریلز جاری

شوکت علی ریڈیو بونیر
ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بونیر میں بھی 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات بااحسن وعقوبی سر انجام پایا،اور تمام سیاسی پارٹیوں کا الیکشن کے انعقاد پر مکمل اطمینان سامنے آیا،انتخابات میں مرد ووٹرز کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹر ز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کئے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفس بونیر کی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ضلع بونیر کے صوبائی حلقہ پی کے 20 کے ایک پولنگ ا سٹیشن کا ایک خالی تھیلا دکھا نے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتخابی نتایج کوحتمی شکل دینے کے بعد تھیلے کے متعلقہ ریکارڈ کو ایک دوسرے تھیلے میں محفوظ کردیاگیا ہے اس تھیلے کو TEB.3 کہاجاتاہے ،پریس ریلز میں مذید کہا گیا ہے کہ جوتھیلہ ویڈیو میں دکھایا گیاہے وہ مکمل طور پر خالی ہے جسکا متعلقہ ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مقررکردہ محافظ خانے میں 30 جولائی2018 کو سوات میں فوج اور پولیس کی نگرانی میں محفوظ کر دیا گیاہے ۔ اس تھیلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جوویڈیو شیئرکیاگیاوہ محض الیکشن کمیشن کو بدنام کرنا اور بونیرکی سیاسی فضاء کو خراب کرناہے ، اس ویڈیو میں جو مناظر پیش کئے گئے ہیں اس میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں