samira shams 17

ڈاکٹر سمیرا شمس پختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین رکن اسمبلی بن گئیں

پشاور: تحریک انصاف کی ڈاکٹر سمیراشمس خیبرپختونخوا اسمبلی کی سب سے کم عمر ترین رکن بننے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

26سالہ ڈاکٹر سمیرا شمس جن کا تعلق دیر سے ہے،ان کا نام خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہے۔

ڈاکٹر سمیرا شمس کے والد شمس القمر کا تعلق اے این پی سے رہاہے تاہم ڈاکٹر سمیراشمس طالب علمی ہی سے تحریک انصاف کیساتھ وابستہ رہیں اورپارٹی کے مختلف عہدوں پر بھی رہیں۔ وہ رواں ماہ حلف اٹھانے والے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی میں سب سے کم عمر ترین رکن ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں