Sabir Hussin 82

صوبائی اسمبلی حلف برداری کے دوران بھرپور احتجاج کیا جائے گا، صابر حسین اعوان

انیلہ شاہین پشاور:

جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر صابر حسین اعوان نے اے پی سی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں دھاندلی کے خلاف تمام جماعتیں متفق ہیں، اور صوبائی اسمبلی حلف برداری کے دوران بھرپور احتجاج کرینگے
صابرحسین نے کہا کہ تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینگے اور حکومتی اراکین کو اتنی آسانی سے حلف اٹھانے نہیں دینگے

APS 2

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ اے پی سی مرکزی قائدین کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں کی توثیق ہے اور 9 تاریخ کو متحدہ قیادت کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں