islamia college 25

پشاور بورڈ، انٹرنتائج ‘ اسلامیہ کالج پشاور نے میدان مارلیا

پشاور۔
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم جان شیر خان نے 1014 نمبر لیکر بورڈ ٹاپ کر لیا امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 4ہزار 433امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 82ہزار 444کامیاب ہوئے نتیجہ مجموعی طور پر 78.94فیصد رہا تعلیمی بورڈ کے دفتر میں پیر کے روز اپوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کی مہمان خصوصی نگران وزیر تعلیم سارہ صفدر تھیں اس موقع پر چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان ٗ سیکرٹری بورڈ بختیار احمد اور ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم سجان اللہ سمیت طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی نگران وزیر تعلیم سارہ صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم قوموں کوزندہ رکھتی ہے ٗ کسی بھی ملک کی سلامتی یقیناً نظام تعلیم اور تعلیم کے بہترین سٹرکچر میں ہے ۔

انہوں نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں تاکہ وطن عزیز کو ڈگری ہولڈرز نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں پڑھے لکھی نسل میسر ہو قبل ازیں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم جان شیر خان نے 1014نمبر لیکر بورڈ ٹاپ کیا دوسری پوزیشن جناح کالج فار ویمن پشاور کے حصے میں آئی جس کی طالبہ ماریہ مقصود نے 1013نمبر حاصل کئے نیو مسلم پبلک سکول اینڈ کالج برائے طالبات چارسدہ کی سلوہ شاہین نے 1012نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن لی انجینئرنگ گروپ میں اسی ادارے کی سلوہ پہلی پوزیشن پر رہیں۔

اسلامیہ کالج پشاور کے سید فیاض شاہ نے 998نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی جبکہ پشاور ماڈل ڈگری کالج دلہ زاک روڈ کے طالبہ علم عرفان اللہ نے 994نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی کمپیوٹر جنرل سائنس گروپ میں جناح کالج برائے طالبات پشاور کی عفیفہ زینب احمد 964نمبروں کے ساتھ پہلی ٗ اسلامیہ کالج پشاور کے عبدالکبیر 934نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے طالبات پشاور کی ماہ نور 927 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہیومینٹز گروپ کی تینوں پوزیشنیں جناج کالج برائے طالبات لے اڑی ادارے کی طالبہ لائبہ طاہر 927نمبروں کے ساتھ پہلی ٗ ایمان خان 907نمبروں کے ساتھ دوسری اور مہک نوید نے 906نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی تھیالوجی گروپ میں پرائیویٹ طالب علم محمد اویس نے 790نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی نہم میں 53ہزار 510امیدواروں میں 48ہزار782کامیاب قرار پائے جبکہ دہم کے 50ہزار 923امیدواروں میں 33ہزار 662پاس ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں