Rahmat JEhan 16

لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار محرر تعینات

ریڈیو بونیر پشاور:
لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار رحمت جہان دختر فتح خان کو ضلعی ہیڈکوارٹر تیمرگرہ کے پولیس سٹیشن بلامبٹ میں محرر تعینات کیاگیاہے۔ ان کی تعلیم بی اے ہے اور 2012 سے لوئردیر پولیس فورس میں بحیثیت پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوگئی تھی جبکہ حال ہی میں ہنگوٹریننگ سنٹر سے لوئر سکول کورس کاٹریننگ مکمل کرکے ائی ہے ۔

28 سالہ خاتون پولیس اہلکار رحمت جہاں کاتعلق چترال کے تحصیل دروش کے علاقہ مڈک لشٹ سے ہےاور پچھلے چھ سالوں سے مختلف پولیس تھانوں میں بحیثیت سپاہی ڈیوٹی انجام دے چکی ہے۔ وہ اپنی تعیناتی پر انتہائی خوش اور مستقبل میں ڈی ایس پی اور ایس پی سطح کے عہدوں پر ترقی پاکر قوم کی خدمت کرنے کاعزم رکھتی ہیں اور اور کاکہنایہ ہے کہ خواتین کو پولیس سمیت تمام شعبوں میں ملازمت کے مواقع دئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں