LLB 61

جامعہ پشاور کے ایل ایل بی نتائج کا اعلان ، نتیجہ 36 فیصد

پشاور۔
جامعہ پشاور نے ایل ایل بی پارٹ ون ٹو اور فائنل کے نتائج کا اعلان کردیا ہے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سید فضل ہادی کے اعلامیہ کے مطابق پارٹ ون میں کل 1261 امیدواروں میں سے حاضر شدہ 1147 میں سے 408 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جس کا نتیجہ 36 فیصد رہا جبکہ پارٹ ٹو میں کل 1406امیدواروں میں سے حاضر شدہ 1358 امیدواروں میں سے 705 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی پارٹ ٹو کا نتیجہ 55 فیصد رہا جبکہ ایل ایل بی فائنل میں سے کل 966 امیدواروں میں سے 948 حاضر شدہ امیدواروں میں سے 721 امیدواروں نے کامیابی سمیٹی‘ فائنل کا نتیجہ 76 فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں