minorities2 34

سوات: مذہبی اقلیتی برادری کے محصوص زمین پر کاروباری طبقے کا قبضہ

وقارآحمد سواتی
سوات میں سکھ اور ہندو برادری کے لئے مخصوص شمشان گھاٹ پر کاروباری طبقے کا قبضہ ،تحصیل ناظم بابوزئی کی دبنگ کاروائی ،زمین واگزار کرائی ، سوات کے علاقہ مینگورہ بائی پاس پر شمشان گھاٹ کے لئے مختص آراضی پر مقامی ہوٹلوں کے مالکان نے قبضہ کرایا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ناظم اکرام خان نے انتظامیہ کو ساتھ لے کر ایکشن لیا اور ہوٹل مالکان کے قبضے سے زمین واگزار کرائی .

تحصیل ناظم اکرام خان کا کہنا تھا کہ سوات میں مقیم مذہبی اقلیتی ہماری وجود کا حصہ ہے اور ان کے مذہبی رسومات کے لئے مخصوص جگہ کو قبضہ مافیا کے قبضے کو برادشت نہیں کریں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ مینگور ہ میں مقیم سکھ اور ہندو برادری کے طرف سے اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئے تھے لیکن جب انہیں پتہ چلا تو اخلاقی زمہ داری سمجھ کر مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان میں کود پڑا اور مجھے خوشی ہے کہ میں اسلامی اور آئینی قوانین کے رو سے اقلیتوں کے حقوق کے تحٖفظ کے لئے کام کررہاہوں ،یاد رہے کہ اس کاروائی کے بعد تحصیل انتظامیہ نے شمشان گھاٹ کے چاردیواری کے لئے اقدامات شروع کردی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں