Azadi 52

بونیر: جشن آزادی، سٹیج ڈرامہ، مشاعرہ اور تاریخی اتش بازی ہوگی. انجینئر ناصرعلی

شوکت علی ریڈیو بونیر
جشن آزادی کو شاندار اندازمیں منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ،جماعت اسلامی یوتھ کا المرکز اسلامی میں14اگست کے حوالے سے اہم اجلاس ،وطن عزیز کے حوالے سے سٹیج ڈرامے،ملی و قومی ترانے،مشاعرہ اور تاریخی آتش بازی کا مظاہر کریں گے ،انجینئر ناصرعلی کا خطاب ،

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ حلقہ پی کے21کا اہم اجلاس زیرصدارت انجینئرناصر علی منعقدہوا جس میں تمام یونین کونسلوں اور مختلف تپہ جات کے جے آئی یوتھ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی ،اس اہم اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیاکہ اس بار 14اگست جشن آزادی کی خوشی بھرپوراندازمیں منائی جائیگی اور ضلع بونیرکے مرکزی بازار کالج چوک سواڑی میں یوم آزادی کے حوالے سے ٹھیک 9 بجے سے لیکر رات12 بجے تک پروگرام منعقد ہوگی

جشن آزاد ی کے تیاریوں کے حوالے سے انجینئر ناصرعلی ،ضیاء الاسلام اور دیگرنے کہاکہ اس شاندار پروگرام میں پیارے وطن پاکستان کے حوالے سے سٹیج ڈرامہ پیش ہوگا ،ملی و قومی ترانے ،مشاعرہ اور بونیرکی تاریخ کی سب سے بڑی آتش بازی کا مظاہرہ کیاجائیگا جس کو آخری شکل دیدی گئی ہے ،انجینئر ناصرعلی نے تمام اہل بونیرکو بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں