GUDS TRANSPORT 71

آل گڈز ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کیلئے تنظیم نومکمل

شوکت علی . ریڈیو بونیر
صوبائی آل گڈز ٹرانسپورٹ کی تنظیم نومکمل ،لیاقت خان چیئرمین ،لقمان اللہ صدر نصیب گل پریس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے ،ایگزکٹیوباڈی بھی مکمل ،گڈز ٹرانسپورٹ کی مسائل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور مسائل کی حل کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سبزی منڈیوں میں ناجائز ٹیکس ،غلہ منڈیوں میں ڈالئی کے شکل میں ناجائز وصولی ،ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی چالان پرچے بندکی جائے ،دیگر صوبوں پنجاب اور سندھ کی طرح ٹیکس وصولی کی جائے ،نومنتخب رہنماؤں کا اجلاس سے خطاب،

Guds kabeena group poto

تفصیلات کے مطابق پانچ سال کیلئے آل گڈز ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کیلئے تنظیم نومکمل کرلی گئی ،مردان میں ممتاز ٹرانسپورٹر لیاقت خان کے رہائشگاہ میں گڈز ٹرانسپور ٹ کے اس اہم اجلاس میں صوبہ بھرکے تمام اضلاع سے ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،جس میں اتفاق رائے سے لیاقت خان مردان چیئرمین ،ایوب گدون وائس شیئرمین ،لقمان اللہ مانکئی صدر ،انجینئرمحمدجمیل ،رضاء اللہ چارسدہ نائب صدور ،سکندر خان نوشہرہ جنرل سیکرٹری ،عجب گل جہانگیرہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،نصیب گل خان بونیر پریس و میڈیا سیکرٹری ،نورخان شیرگڑھ فنانس ،پیرتاج صوابی کو آرگنائزر مقررکرلئے گئے جبکہ ایگزکٹیوباڈی میں صوبہ بھرکے ہر ضلع سے محمد رحمان ،عظیم خان ،ماصل خان ،سلیم خان ،نعمت ،آیاز خان ،حیات شاہ عرف میت،ثانی گل ،محمد طیب، احسان اللہ ،سید احمد شاہ عرف چنگئی ،حاجی اسحاق ،رحمان زادہ ،لیاقت ،فضل انور ،نیازخان ،مجراخان ،انجینئر پیراعجاز ،اشفاق ،شادمیر ،جمال آفریدی ،شعیب،حسین ،شوکت آفریدی نصیرخان ،عبداللہ ،حسین الرحمن،شمشیرخان ،پیردمت خان ،جہان فیروز ،حاجی متولے ،امیرآبادخان ،حکمت اللہ ،نواب علی ،فضل رحیم اور میرہمایون خان ایڈوکیٹ لئے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب رہنماؤں نصیب گل ،لیاقت خان اور دیگرنے کہاکہ صوبہ بھرکے ہر ضلع اور ہر تحصیل کا تفصیلی دورہ کیاجائیگا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل معلوم کی جائیگی انہو ں نے نومنتخب حکومت سے مطالبہ کیاکہ خیبرپختونخوامیں روٹ پرمنٹ ٹیکس کی مد میںہرگاڑی سے 7500روپے لیاجاتاہے جبکہ پنجاب میں صرف5500اور سندھ میں7سو روپے لی جاتی ہے انہوں ںے کہاکہ آر ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر ناجائز چالان اور پرچے دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آل گڈز ٹرانسپورٹ کی تحفظ دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں