Trafic photo 55

بونیر: ٹریفک پولیس کےلئے چار روزہ تربیتی نشست کا انعقاد

شوکت علی ریڈیو بونیر
صوبہ بھرمیں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مہم کی طرح بونیرمیں بھی چار روزہ مہم شروع ،ضلع بھر کے ٹریفک پولیس کوتربیت دی جارہی ہے ،13اگشت سے نئی وردی لاگو ہوجائیگی ،اس اہم مہم کامقصد ٹریفک نظام کو بہتر بنانا اور عوام میں شعور بیدارکرناہے ،ڈی ایس پی ظفرخان ،ٹریفک انچارج محمدعلی کا مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو،

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے تربیت یافتہ صوبائی ٹریفک پولیس ٹیم بونیرپہنچ گئی ،پولیس لائن میں ضلع بھرکے 75ٹریفک اہلکاروں کو جدید تربیت اور ٹریننگ دی گئی،اس اہم مہم کے دوران ضلع بھرکے اہم مقامات ڈگر ،سواڑی اور دیگر علاقوں میںیفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں پر شعور اور آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کی گئی ،ٹریفک پولیس کی گاڑیوں پر ساؤنڈ لگاکر مہم چلائی گئی ،ٹریننگ کے موقع پر اور بعدمیں مہم کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ظفرخان ،ٹریفک انچارج بونیرمحمدعلی خان ،پشاور سے آئے ہوئے تربیت یافتہ ٹریفک اہلکاروں رشید خان ،آصف رضاخان ،فرحان نے کہاکہ اس مہم کی وجہ سے ٹریفک کی نظام میں بہترتبدیلی آجائیگی ،اور ضلع بھرمیں 13اگست سے ٹریفک کی پرانی وردی تبدیل ہوکر نئی وردی کا استعمال شروع ہوجائیگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹریفک سسٹم کی بہتری کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کی جائے انہوں نے ٹریفک اہلکاروں سے مطالبہ کیاکہ وہ ڈرائیوروں سے اخلاقاً پیش ہوکر ان کے اپنی غلطی کا احساس دلائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں