news-1533742777-3204 76

ایرانی صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، ایران کے دورے کی دعوت

ویب ڈیسک:ایرانی صدر حسن روحانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلی فون،انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد عمران خان کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائے ہی نہیں مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں جب کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں .
حسن روحانی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی جسے قبول کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔
عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی مزید پختگی کا خواہشمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں