social media 23

سوشل میڈیا بلیک میلر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

پشاور۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل پشاور نے محکمہ پولیس کے سابق اعلیٰ آفیسرکا سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے اور بعد ازاں اس کے دوستوں سے بذریعہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ رقم وصول کرنے میں ملوث راولپنڈی کے رہائشی نوسرباز کو گرفتار کرلیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم سرکاری افسران کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر آفیسر کے ماتحت اہلکاروں سے نہ صرف رقم کا مطالبہ کرتا تھا ۔

بلکہ انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پشاور کے مطابق سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا سید اختر علی شاہ کی جانب سے شکایتی درخواست موصول ہوئی تھی کہ نامعلوم شخص نے میرا کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے جس کے بعد ہیکر کی جانب سے میرے فرینڈ لسٹ میں موجود دوستوں کو پیغامات بھیجے گئے کہ وہ اس کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر 03176437846 میں 20 ہزار روپے کی رقم بھیج دیں اور اس دوران میرے ایک دوست حمید اللہ نے اس اکاؤنٹ میں 20 ہزار روپے کی رقم بھی بھیج دی ایف آئی اے حکام کے مطابق درخواست کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

جس کے دوران ٹیلی نار ہیڈ آفس کو مذکورہ نمبر فراہم کردیا گیا جنہوں نے بتایا کہ رقم وصول کرنے کے بعد اسے بینک الحبیب راولپنڈی برانچ میں جمع کردیا گیا ہے تاہم جب بینک حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات فراہم کردی جس کی روشنی میں ملزم عامر بشیر ولد بشیر احمد ساکن جنگی سیدہ راولپنڈی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ آن لائن فراڈ میں ملوث ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں