social media 2 13

تنازعات حل کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ

پشاور۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈی آر سی کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیاکا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے ڈی آر سی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے جس کی وجہ سے پولیس اورعدالتوں پردباؤ کم ہوا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں ضلع پشاور میں قائم کئے گئے ڈی آر سی کمیٹیوں کے ممبران کیساتھ خصوصی اجلاس کا ا نعقاد کیا گیا ۔

جس میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض ،ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز وسیم خلیل سمیت تینوں ڈی آر سی کمیٹیوں کے ممبران اور دیگر عملہ نے شرکت کی اس دوران سی سی پی او پشاور نے ڈی آر سی ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کے ذریعے مظلوم عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش عمل ہے انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹیوں کے قیام کی وجہ سے پولیس اور عدالتوں پر دباؤ کم ہو ا ہے۔

سائلین کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے ان کے درمیان باہم رضامندی سے تصفیہ کرنا کمیٹیوں کی کامیابی کی زندہ مثال ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوا ہے جبکہ قلیل عرصہ میں کامیابی کے ساتھ روزمرہ کے مسائل جیسے جائیدادتنازعہ، رقم لین دین اور دیگر گھریلو تنازعات کو قلیل عرصہ میں حل کرکے عوام کی توجہ حاصل کر نے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ عوام / سائلین کا بڑی تعدادمیں ڈی آر سی کمیٹیوں کورجوع کرنااس کی مقبولیت کا بین ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں