DPO 1 61

بٹگرام : غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن.

معین سواتی بٹگرام
ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے انجمن تاجران کے ساتھ مل کر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کیلئے بازار کا دورہ کیا.

ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے تمام دوکان داران,ریڑھی بان,غیر قانونی اڈہ جات,ٹیکسی سٹینڈز, اور دیگر تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے کل تک کا ڈیڈ لائن دیا.
اور جو بھی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے تک تجاوزات ختم نہیں کرےگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

جس پر عوام نے غیر قانونی تجاوزات کو رضا مندی سے ختم کرنے کی یقین دہانی کی.
اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر عبدلغفار دیشانی,جنرل سیکرٹری دلدار, صدر سبزی فروٹ غلام رحمان,انچارج ٹریفک شمریز خان بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں