laser 20

دنیا کی سب سے خطرناک لیزر لائٹ

ویب ڈیسک
ہالی ووڈ فلم سٹار وارز میں سیبر لائٹ کے طور پر استعمال میں لانے کیلئے تخلیق کیا گیا لیزر دنیا کا سب سے خطرناک ترین لیزر قرار دیدیا گیا۔

سپائڈر تھری پرو آرکٹک نامی اس لیزر کی شعاعیں سورج کی شعاعوں سے 1ہزار گنا زیادہ طاقتور ہیں جو نہ صرف جلد کو پگھلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ انسانوں کو اندھا کرنے اور کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

انتہائی طاقتور اس لیزر کی شعاعیں پلاسٹک کو پگھلا اور سگار کو جلا سکتی ہیں اور 45 میل دور سے بھی طیاروں میں موجود پائلٹس پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
200 ڈالر میں باآسانی دستیاب یہ لیزر مستقبل میں ایک خطرناک ترین ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں