pw11a15 24

قومی دن برائے اقلیتی برادری ،پاکستان اور افواج پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیںمانگی گئیں

نسرین جبین
پشاور میں قومی دن برائے اقلیتی برادری کو پاکستانی غیر مسلموں نے پاکستان سے محبت کے اظہار کے طور پر منایا اس حوالے سے مختلف اقلیتی برادری کے تنظیموں کے پروگرامات کاانعقاد کیا۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ نے مچنی چیک پوسٹ کے قریب قومی دن برائے اقلیتی برادری اور یوم پاکستان کو مشترکہ طور پر منایا تقریب کاآغاز قومی ترانے سے ہوا جس میں شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے جسے لہراتے ہوئے ملی نغمے پیش کئے گئے اور وطن عزیز سے بھرپور محبت کااظہار کیا گیا اس موقع پر طلبہ نے مختلف حوالوں سے ٹیبلوز بھی پیش کئے جبکہ تقریب کے اختتام پر خصوصی دعائیں کی گئیں جس میں پاکستان اور افواج پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں شامل تھیں افواج پاکستان کی خدمت اور محبت و قربانی کی بدولت پاکستانی عوام اپنی دھرتی میں سکون کی نیندسو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں