raki 46

پشاورمیں بھی ہندو برادری نے رکشا بندھن (راکھی) کا تہوار منایا

پشاور (نسرین جبین)
دنیا بھر کی طرح پشاورمیں بھی ہندو برادری نے رکشا بندھن (راکھی) کا تہوار منایا پشاورمیں تحصیل مندر اور کالی باڑی مندر میںرات آٹھ بجے سے صبح تک رکشا بندھن کا میلہ سجایا گیا.

اس موقع پر ہندو برادری گولا پیر جی کے نشان کے حامل جھنڈے کو عقیدت سے لہرایا گیا میلے میں رات بھر خواتین و حضرات عبادت کرتے رہے اور مذہبی گیت گائے گئے تقریب میں بہنوں نے بھائیوں کی زندگی و سلامتی کی دعائیں گی اور ان کی کلائیوں پر سلامتی کی علامت اور دعا کے طورپر راکھی باندھی جبکہ بھائیوںنے تہوار کی مناسبت سے بہنوں کو تحائف دیئے ،

رکشا بندھن کے موقع پر کالی باڑی مندر میں صوبے کے مختلف شہروں سے لوگوں نے شرکت کی اور راکھی کے تہوار کو خوب دھوم دھام اور ہلہ گلہ کرتے ہوئے منایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں