RAki 2 16

راکھی کے تہوار پر بھائی بہنوں کو اچھی تعلیم دلوانے کا عہد کریں، روی کمار

پشاور(نسرین جبین)
رکن صوبائی اسمبلی روی کمار نے ہندو برادری ر اکھی تہوار کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب بھائی اس تہوار پر اپنی بہنوں کو اچھی اور معیاری تعلیم دلوانے کا عہد کرے اور اپنی بہنوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ دوستانہ ماحول فراہم کرے تاکہ ہندو برادری کی خواتین تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔

انہوںنے کہاکہ جب تک ملک کی تقریباً نصف آبادی کو ترقی کے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا انہوںنے کہاکہ صوبے میں تمام مذہبی اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں