meeting 39

بونیر پریس کلب کے جنرل باڈی کا ماہانہ اجلاس، جائزہ رپورٹ پیش

شوکت علی ریڈیو بونیر
بونیر پریس کلب کے جنرل باڈی کا ماہانہ اجلاس ،پریس کلب کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیااور رپورٹ پیش کی گئی ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب بونیر کے جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر عبدالرحمان عابد منعقد ہوا،جس میں جنرل سیکرٹری شوکت علی ،سعید الرشید ،محب الحق ،سلطان ،ایم ظاہر شاہ ،عمران علی ،معمبرزمان اور دیگرنے شرکت کی ،

اجلاس میں پریس کلب کی کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا ۔اور رپورٹ پیش کی گئی ۔جس کی تمام ممبران نے توثیق ۔اجلاس میں مختلف قرار دادیں منظور کی گئی جس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ کسی مذہب کے خلاف ایسے اقدامات دنیاں میں امن تباہ کردے گی ۔جبکہ پختون صحافی سلیم صافی کی بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے میڈیا ٹرائیل کی بھی مذمت کی گئی ۔

اجلاس میں بعض اہم معاملات کے حوالہ سے کمشنر ملاکنڈ سے بونیر پریس کلب کا وفد ملاقات کرے گا ۔جبکہ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن سے پہلی بار نومنتحب وزیر اعلی محمود خان کو وزارت اعلی کا چارج سھنبالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں