budgt 71

بونیر: ضلعی حکومت کا “اخری بجٹ” کونسل کے اجلاس میں پیش

سلطان بونیری. ریڈیو بونیر
ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ خان نے ضلعی حکومت کا اخری بجٹ کل مالیت 4ارب 13لاکھ 31ھزار روپے کونسل کے اجلاس میں پیش کردیا ہے۔جس میں ترقیاتی فنڈ 31 کروڑ 15لاکھ 80 ھزار روپے ہیں جو صوبائی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام ممبران کونسل میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔اور اس مقصد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران پر مشتمل کمیٹی کے قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

Nazim

کنوئنیر یوسف علی خان نے ناظم ضلع کے بجٹ تقریر کے فورا بعد اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اجلاس جمعہ کے روز سے شروع ہوکر تب تک جاری رہیگی جب تک ممبران کی بحث مکمل اور اتفاق رائے پیدا ہوجائے۔اور ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کو فوری اجلاس طلب کرکے مشاور ت کا عمل مکمل کرنے کی ھدایات دی ہیں اور واضح کیا ہے کہ تمام ممبران اے ڈی پی کے تحت اپنی سکیمیں ساتھ ساتھ جمع کرائیں تاکہ ضروری عمل سے گزار نے کا کام شروع کرکے جلد پایہ تکمیل کوپہنچایا جائے۔

بجٹ تقریر میں محکمہ پبلک ھیلتھ کو ڈیولو ڈیپارٹمنٹ نہ ہونے کے سبب مذید فنڈز رکھنے سے معذرت کرلی ہے اور کونسل کے اراکین سے پہلے سے موجود ٹیوب ویلز کی بحالی و مرمت کے لیے مشترکہ طور پر ایک ساتھ فنڈز کی منظوری دی جائے تاکہ عوام کو پینے کی پانی کی فراھمی جاری رکھا جاسکے۔اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے حسب سابق بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کرانے میں بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں