fazal 30

ایم کیو ایم کا مولانا فضل الرحمن کی حمایت نہ کرنیکا فیصلہ

کراچی۔
ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کی حمایت برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔ پیر پگارا نے بھی فضل الرحمن کودعا پراکتفا کرنے کا اشارہ دیدیا، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کی حمایت برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے۔ ایم کیوایم نے ,پیغام بھجوادیا کہ اب وہ مولانا فضل الرحمن کو ووٹ نہیں دے گی ۔ صدارتی الیکشن میں ایم کیوایم کے پاس 19 ووٹ ہیں ۔

واضح رہے کہ مولانافضل الرحمن نے ایم کیوایم سے مدد مانگی تھی۔دوسری جانب پیر پگارا نے بھی مولانا فضل الرحمن کودعا پراکتفا کرنے کا اشارہ دیدیا۔ جی ڈی اے قیادت نے ڈاکٹرعارف علوی کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں جی ڈی اے مولانا فضل الرحمن باضابطہ پیغام بھیج دیگی ۔ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے قبل جی ڈی اے نے حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں