DAggar College 56

بونیر: گورنمنٹ ڈگر کالج میں طلباءکے داخلوں کا مسلہ حل

شوکت علی ریڈیو بونیر
میٹرک پاس طلباء کی مستقبل بچ گیا ،تحصیل یوتھ کونسلر سید مجتبیٰ کی کوششیں رنگ لے آئی ،ممبرصوبائی اسمبلی نے یوتھ کونسلر کے درخواست پر عمل درآمدکرتے ہوئے گورنمنٹ کالج ڈگرکیلئے 160مزید نشستیں مختص کئے .

تفصیلات کے مطابق بونیرکے واحد مرکزی کالج ڈگرمیں کلاس فرسٹ ائیرمیں طلباء کی داخلوں کا مسئلہ سنگین ہواتھا ،گورنمنٹ ڈگر کالج پر ضلع بھرکے مختلف علاقوں کے میٹرک پاس طلباء کیلئے داخلوں کا دباؤ تھااور طلباء کی مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ تھا ،یوتھ کونسلر گاگرہ سید مجتبیٰ باچانے دن رات ایک کررکھی تھی ،طلباء کے داخلوں کیلئے مختلف فلور پر آوازاٹھائی تھی اور پرنسپل سے ملاقاتیں بھی کئے تھے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی تھی.

آخر کار انہوں نے ممبرصوبائی اسمبلی سید فخرجہان سے ملاقات کی اور طلباء کے داخلوں کا مسئلہ پیش کیا جس پر ایم پی اے نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے کالج میں طلباء کیلئے 160سیٹوں کا اضا فہ منظورکیا،طلباء کے والدین اور عمائدین علاقہ نے یوتھ کونسلر اور نومنتخب ایم پی اے سید فخرجہان باچا کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں