Truck 29

بونیر:ٹریفک پولیس کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

شوکت علی ریڈیو بونیر
آل بونیر ٹرانسپورٹ یونین کے جنرل سیکریٹری حسین شاہ ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے اھلکاروں کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف منگل کے روز سے ضلع بھر میں نا معلوم مدت تک مکمل پہییہ جام ھڑتال کا اعلان کردیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ اس دن سڑک پر کوئی بھی پہیہ چلنے نہیں دیا جائے گا۔ اور بقول انکے نہ ضلع سے کوئی گاڈی باہر جاسکے گی اور نہ کسی گاڈی کو انے دیا جائے گا جبکہ ضلع بھر کے سڑکوں پر پہیہ جام کردیا جائے گا۔انھوں نے پریس کلب بونیراکر پہیہ جام ھڑ تال کی کال سے میڈیاکو اور میڈیا کے زریعے ہر خا ص و عام کو پیعام پہینچاتے ہوئے کہا ہے کہ اخباری بیان کا مقصد اس ہڑتال سے متاثرہونے والے تمام افراد کو اطلاع دینا ہے تاکہ بعد میں کوئی بھی فرد لاعلم ہونے کی شکایت نہ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ہے کہ ال بونیر ٹرانسپورٹ یونین کا یہ فیصلہ متفقہ ہے اور اس پر پوری عمل درامد کے لیے لائحہ عمل بھی وضع کیا گیا ہے اور ال ٹرانسپورٹ یونین کے جملہ عہدیداران اور ٹرانسپورٹ برادری کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔انھوں نے تمام ٹرانسپورٹ حضرات سے ھڑتال کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے ۔اور عوام سے بھی ٹرانسپورٹ برادری کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے دلیل دی ہے کہ ٹرانسپورٹرز بھی عوام سے ہیں اور اس کاروبار سے سب کا چولھا چلتا ہے۔لیکن پولیس اور ٹی ایم اے نے ٹرانسپورٹروں کے ناک میں دم کررکھا ہے اور پہیہ جام کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں