unhcer 11

افغانستان میں تنازعات کے سبب دولاکھ افراد بے گھر

کابل۔
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں برس افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب 2لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے، گذشتہ ایک ماہ میں 44 ہزار افغانیوں نے اپنے گھر بار کو چھوڑا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب رواں برس دو لاکھ سے زائد افغان شہری بے گھر ہوئے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات (UNOCHA) نے کہی ہے۔

گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے دو ستمبر تک کل دو لاکھ چھ ہزار افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ یہ تعداد ایک ماہ قبل سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مقابلے میں چوالیس ہزار زائد ہے۔ ان میں تیس ہزار وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جو صوبہ غزنی میں اگست کے وسط میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں