IMRAN 28

وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان آج لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق قاسم اور سلیمان 4 روز پاکستان میں قیام کریں گے اور بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے،دونوں بیٹوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ائیر پورٹ سے بنی گالہ پہنچایا گیا جہاں پر وزیر اعظم عمران خان نے دونوں بیٹوں کا استقبال کیا۔

دونوں بیٹوں نے باپ کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور تحائف پیش کئے ۔ اس موقع پر عمران خان نے دونوں بیٹوں کے ساتھ کچھ لمحات گزارے اور بعد ازاں انہوں نے طویل سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے بیٹوں کو آرام کا مشورہ دیا ۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں