SIKANDAR 21

احتساب کمیشن کے خاتمے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا‘ سکندرشیرپاؤ

پشاور۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیر پاؤنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ نے صوبائی احتساب کمیشن ختم کرکے قوم کے ایک ارب سے زیادہ روپے ضائع کردی ہے۔

قومی احتساب بیوروکی موجودگی میں احتساب کمیشن بنانے کی کیاضرورت تھی صوبائی حکومت وضاحت دے ایک ارب سے زیادہ روپے ضائع کرنے پرچیف جسٹس سے سوموٹونوٹس لیکرقوم کونقصان پہنچانے والوں کامحاسبہ کرے،وفاقی حکومت کی جانب سے گیس اوربجلی کی قیموں میں اضافے کومستردکرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہناتھاکہ گزشتہ دورمیں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبائی احتساب کمیشن عمل میں لایاتھا۔اسمبلی فلوران کی اراکین کاکہناتھاکہ احتساب کمیشن نیب میں خامیوں کی وجہ سے قائم کیاجارہاہے ان کاکہناتھاکہ نیب کی موجودگی میں احتساب کمیشن بناناسمجھ سے بالاترہیں اس وقت کی اپوزیشن نے احتساب کمیشن بنانے مخالف کردی تھی جبکہ اس میں ہونے والے بھرتیوں پربھی سوالات اُٹھائے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بتائے کہ کمیشن بناتے وقت ان کے دلائل ٹھیک تھے یاابھی ختم کرتے وقت ان کے دلائل ٹھیک ہے گزشتہ روزہونے والے کابینہ اجلاس میں احتساب کمیشن پرتنقیدکی گئی جس کی بعدصوبائی کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیکرکمیشن کوختم کردیاان کہناتھاکہ احتساب کمیشن کوپانچ ہزارسے زیادہ کیسزکی درخواستیں موصول ہوئے تھی جس میں کمیشن نے پانچ سوکیسزکوانوسٹی گیٹ کرکے29ریفرنسزبنائے۔انہوں نے کہاکہ احتساب کمیشن نے جوفیصلے کی ہے ۔

ان فیصلوں کی کیاقانونی حیثیت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ احتساب کمیشن پرقوم کے ایک ارب سے زیادہ پیسے ضائع ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کے خلاف سوموٹوایکشن لینے کامطالبہ کرتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آئے ہی عوام پرمہنگائی کابم گرایاقومی وطن پارٹی وفاقی حکومت کی جانب سے گیس اوربجلی کی قیمتوں بے تحاشہ اضافے کومستردکرتی ہے اورحکومت سے قیمتوں اضافے کافیصلے واپس لینے کامطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کوتمام جماعتوں نے مستردکیاہے کیونکہ تاریخ میں پہلی اسی انتخابات ہوئے ہیں جس پرپہلے ہی دن سے اعتراضات شروع ہوئے ہیں اگرحکومت نے متحدہ اپوزیشن کی تحفظات کوختم کرنے کیلئے آئندہ چندروزمیں پارلیمانی کمیشن قائم نہ کیاتواس کے خلاف عدالت سے روجوع کرئینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں