jail 12

بونیر: ڈسٹرکٹ جیل ڈگرمیں23سالہ نشئی واجد علی چل بسے

شوکت علی ریڈیو بونیر
ڈسٹرکٹ جیل ڈگرمیں23سالہ نشئی واجد علی چل بسے،قیدی نشئی پانچ روز قبل ڈگر جیل کو منتقل ہوئے تھے ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ سوات سے تعلق رکھنے والے واجد علی ولد علی امیر جن کو سوات پولیس نے گزشتہ ہفتہ 9Cکے تحت گرفتارکیاتھا اور ڈسٹرکٹ جیل ڈگر منتقل ہوا تھا جہاں پر وہ چل بساہے ،جیل حکام کے مطابق وفات ہونے والے23سالہ نشئی واجد کئی عرصہ سے مختلف قسم کے نشہ کے عادی تھی ،وفات ہونے والے نشائی کے میت کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں