AIOU Workshop med 12

بونیر: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ورکشاپس کا آغاز

شوکت علی ریڈیو بونیر
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام مختلف کورسز کے ورکشاپس آج جمعہ سے شروع ہوں گے ،جوکہ اکتوبر تک مسلسل جاری رہیں گے ،ورکشاپس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،اے ڈی ای ،بی ایڈ اور دیگرکورسز کے ورکشاپس سے سینکڑوں طلباء و طالبات مستفید ہوں گے ،ڈائریکٹر سوات ریجن سلطان روم خان بونیرکا دورہ کرکے ورکشاپس کے انتظامات چیک کریں گے ،کوآرڈی نیٹر نصراللہ زیب خان کا صحافیوں سے گفتگو.

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ملک بھرمیں سمسٹر بہار2017کے مختلف کورسوں اے ڈی ای،بی ایڈ اور دیگر کے طلباء و طالبات کیلئے آج بروز جمعہ 7ستمبر سے پریکٹیکل ورکشاپس شروع ہوں گے ،اس سلسلے میں بونیرمیں سوات ریجن کے ڈائریکٹر سلطان روم خان کی ہدایات پر ضلعی کوآرڈی نیٹر نصراللہ زیب خان،فوکل پرسن حبیب رشید اور دیگرٹیم نے پریکٹیکل ورکشاپس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،

آج سے باقاعدہ ورکشاپس شروع ہوجائیں گے جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات ماہرین تعلیم ٹیوٹرز کی نگرانی میں ورکشاپس سے مستفید ہوں گے،اس حوالے سے ضلعی کوآرڈی نیٹر نصراللہ زیب خان اور دیگرنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سوات ریجن کے ڈائریکٹر سلطانی روم خان بونیرکا دورہ کریں گے اور ورکشاپس کے انتظامات کا معائنہ کریں گے ،انہوں نے طلباء و طالبات پر زوردیاکہ وہ پریکٹیکل ورکشاپس میں اپنی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائے،دلچسپی اور لگن سے ورکشاپس جوائن کریں ،انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2018کے داخلہ میں توسیع کردی ہے اور طلباء و طالبات 25ستمبر تک نارمل فیس کے ساتھ مختلف کورسز میں داخلے لئے جاسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں