PICTURE 22

پودے صاف ستھراماحو ل اور بہتر فضاء کیلئے مفید ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمداقبال خان

شوکت علی ریڈیو بونیر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمداقبال خان ، ڈسٹرکٹ باربونیرکے صدر سیدجمیل شاہ ،ایس ڈی ایف اوجنگلات لیاقت خان نے کہاہے کہ ملک کے ہرشہری ایک پودہ لگائیں اور اس کی دیکھ بھال کریں تو ملک سرسبز و شاداب بن جائیگا،پودے صاف ستھراماحو ل اور بہتر فضاء کیلئے مفید ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر سرسبز پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور ڈسٹرکٹ بار بونیر کے مشترکہ تعاون سے شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

مہم میں سو سے زائد پودے جات لگائے گئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جمیل شاہ خان ،ایس ڈی ایف او لیاقت خان ،سینئر سول فضل گل نے کہا کہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر آج بونیر کے جوڈیشری اور ڈسٹرکٹ بار نے سو پودے لگائے گئے،جسکا مقصد ماحو ل کو بہتر بنانا اورپاک صاف فضاء قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کو سرسبز وہ شاداب رکھناہے ،انہوںنے پودوں کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے ،ہم نہ صرف پودے لگائیں گے بلکہ اگلے پانچ سال تک اسکی حفاظت بھی کریں گے ۔اس موقع پردیگر ججز اور وکلاء نے بھی پودے جات لگادئے ۔انہوںنے کہا کہ ہمار املک سرسبزہو گا تو ہم خوشحال ہوں گے ہمیںاس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور حکومت کے اچھے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں