load shadding 27

بونیر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ،کاروبار زندگی مفلوج

شوکت علی ریڈیو بونیر
بونیر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ،کاروبار زندگی مفلوج ،مختلف علاقوں میں پانی ناپید،لوگ مسجدوں میں وضوء کیلئے پانی سروں پرلانے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق بونیرکے مرکزی علاقوں سواڑی ،دیوانہ باباؒ،پیرباباؒ ،تورورسک،جوڑ،ناوگئی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اورانتہائی کم وولٹیج اور بار بار ٹریپینگ سے گھروں ،ہوٹلوں اور دکانوں میں الیکٹرانکس اشیاء ناکاہ ہوگئے ،کاروبار زندگی متاثرہوکررہ گئی ہے،بجلی کے اس صورتحال سے بونیر کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،اورہر مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہوچکے ہیں،بونیرکی واحد صنعت ماربل فیکٹریاں بھی شدید متاثر ہوچکے ہیں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں