peshawar zalmi 85

پشاور زلمی کی ڈبل ڈیکر بس لندن کی سٹرکوں پر

ویب ڈیسک
پاکستان سُپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اشتہار والی ڈبل ڈیکر بس اب لندن کی سڑکوں پر رواں دواں ہے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے مطابق اُنہوں نے اس پروجیکٹ کو پاکستان اور اُس کی فوج کے نام کیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں توقع ہے کہ لندن میں بھی پشاور زلمی کو زبردست پذیرائی ملے گی ۔

لندن میں رہائش پذیرپشاور زلمی کے مداحوں کے پاس یہ موقع بھی ہے کہ وہ زلمی کے اشتہار والی ڈ بل ڈیکر بس کے ساتھ سیلفی اور تصاویر بنواکر انعامات جیت سکتے ہیں۔

یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں، جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ زلمی کے فین دُنیا بھر موجود ہیں اور ہم ان مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں ، یہ پروجیکٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں