NAB2 39

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کی کارکردگی تفصیلات جاری

پشاور۔
خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے 2014ء میں اپنے قیام کے بعد چارسال کے عرصہ میں مجموعی طورپر30ریفرنس احتساب کمیشن کی عدالت میں دائرکئے جن میں 113ملزموں کو نامزد کیاگیااوران ریفرنسوں کی مالیت3ارب78لاکھ روپے بتائی جاتی ہے خیبرپختونخوااحتساب کمیشن کے قیام کے 4سال بعد جاری ہونے والے اعدادوشمارکے مطابق کمیشن میں مجموعی طورپر 148ملازمین کام کررہے ہیں۔

جن میں سکیل1تا4کی پوسٹ پر49ملازمین ٗ سکیل5تا16پر73ملازمین اور سکیل 17اوراس سے بالاکی پوسٹوں پر 26افسران فرائض انجام دے رہے ہیں اعدادوشمار کے مطابق کمیشن کو چار سالوں میں مجموعی طورپر99کروڑ83لاکھ87ہزار روپے کابجٹ جاری کیاگیاجس میں 63 کروڑ 95 لاکھ 72 ہزار 2 سو26روپوں کااستعمال عمل میں لایاگیا اورچارسالوں کے دوران 25کروڑ88لاکھ42ہزار692روپے کی بچت کرکے قومی خزانے کو واپس کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں