GOV 45

سول سیکر ٹر یٹ کے 63 ملازمین تبدیل ، اعلامیہ جاری

پشاور ۔
صو بائی حکو مت نے گریڈ انیس کے تین افسروں سمیت سول سیکر ٹر یٹ کے 65 ملازمین کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق سپیشل سیکر ٹری ٹو چیف منسٹر سیکرٹر یٹ اختر سعید ترک اور ایڈیشنل سیکر ٹری ٹو چیف منسٹرسیکر ٹر یٹ خدا بخش کو تبدیل کر کے محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ محمد خالق کو ایڈیشنل سیکر ٹر ی وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

تا ہم وہ سپیشل سیکر ٹری ٹو چیف منسٹر سیکر ٹر یٹ کی خدمات بھی انجام دیں گے جبکہ سول سیکر ٹر یٹ کے گریڈگیارہ سے سترہ تک کے63ملازمین کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ٗان میں محکمہ ٹرانسپورٹ ٗ ہیلتھ ٗچیف منسٹر سیکر ٹر یٹ ٗ گورنر ہاؤس ٗ محکمہ معدنیات ٗپی ایچ ای ٗ داخلہ ٗماحولیات ٗ قانون ٗزراعت ٗ سٹیبلشمنٹ ٗپی اینڈ ڈی میں تعینات جونےئر کلرکس ٗسینئر سکیل سٹینو گرافرز ٗکئیر ٹیکراور اسسٹنٹس کو تبدیل کیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں