jail 31

برازیل میں جیل پر حملہ، 100 سے زائد قیدی فرار

ویب ڈیسک
برازیل میں جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئےاور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں 20 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے100 سےزائد قیدیوں کو فرار کرادیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کوبھی ہلاک کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 گاڑیوں میں آئےتھے، انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز موا د سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105 قیدیوں میں سے41 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں