aritak 43

ہریتک روشن کا خاتون مداح کیلئے لپ سٹکس کا تحفہ

ممبئی:
ہریتک روشن نے خاتون مداح کو لپ سٹک سے انکی فلم’’سپر 30‘‘ کے کردارکی تصویر بنانے پرلپ سٹکس کا تحفہ دیدیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کی مداح انامیکا شرما نے لپ سٹک سے ان کے کردار کی تصویر بناکر ٹوئٹر پر شیئر کی جس پر ریتک نے انامیکا شرما کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ ان کیلئے ایک بہت زبردست سرپرائز بھیج رہے ہیں۔

خاتون کو جب سرپرائز ملا تو اس میں ان کی پسندیدہ لپ سٹکس کی پوری کولیکشن موجود تھی جس پر انامیکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں