husra 28

خیبر پختونخوا میں انسداد خسرہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور۔
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسوں اور اموات کا نوٹس لیتے ہوئے 15اکتوبر سے صوبہ بھر میں انسداد خسرہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ مہم 15دنوں تک جاری رہے گی-

اس دوران انسداد خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے ای پی آئی نے مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 47لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے واضٗح رہے کہ خسرہ سے اب تک صوبے میں 23اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ 10ہزار سے زائد افراد خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں