invirment 33

بڑھتے درجہ حرارت سے کراچی اور کولکتہ کو شدید خطرات

ویب ڈیسک
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے درجہ حرارت سے کراچی اور کولکتہ کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، 2015ء میں آنے والی ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا ہر سال سامنا ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے،کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈتک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں میں کم سےکم درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،جبکہ یہاں کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 41فیصد ہے۔

ادھر پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بارش ہورہی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی برقرار اور موسم خشک ہے۔

لاہور، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آبادمیں بارش ہوئی،اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

پشاور، سوات، مانسہرہ اور کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہے اور یہاں سردی کا احساس بڑھ گیا۔

اسلام آباد لاہور، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی اور منڈی بہاالدین میں رات بادل برسے تو سردی نے دستک دے دی،گوجرانوالہ میں بھی تیز ہوائیں چلیں، پشاور، مانسہرہ اور سوات میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

ضلع استور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، رات کو چلنے والی تیز ہوا ؤں نے لوگوں کو رات بھر جاگنے پر مجبور کر دیا، موسم سرد ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں