KP Gov 13

محکمہ صحت تقرریوں و تبادلوں پرپابندی عائد

پشاور۔
خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت میں تبادلوں کے بعد ہر قسم کی بھرتی و تعیناتی پربھی پابندی عائد کر دی ہے ٗ جس کا اطلاق زیر غور (انڈر پراسسر )کیسوں پر بھی ہوگا وزیر صحت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیومن ریسورس کے کیسوں کے جائزے تک تعیناتیوں پر پابندی عائد رہے گی واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت میں تبادلوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں