Imran Khan 21

وزیراعظم نے10 سال میں خرچ ہونیوالے قرض کی تفصیل مانگ لی

ویب ڈیسک
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دس سال کےدوران مختلف منصوبوں پر خرچ ہونے والے قرض کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں معاشی صورت حال کی بہتری کے اقدامات اور آئی ایم ایف سےرجوع کرنے کی حکمت عملی پر کابینہ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 برس میں قرض 6ہزار سے 30 ہزار ارب ہوگیا،گزشتہ دس سال میں لیا گیا قرضہ کن منصوبوں پر خرچ ہوا،وفاقی کابینہ تفصیلی رپورٹ دے۔ان کا کہنا تھا پچھلی حکومت نے جو منصوبے بنائے انہیں چلانے کے لیے مزید قرضے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ اہم پراجیکٹ ہے،ون ونڈوآپریشن سے منصوبہ شروع کررہےہیں، منصوبےکی تکمیل سے نمایاں بہتری آئےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں