khwaja sara 36

خواجہ سراؤں میں ایڈز کی روک تھام کیلئے پہلا طبی مرکز بنانے کا فیصلہ

پشاور:
خواجہ سراؤں میں بڑھتے ہوئے ایڈز کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت اور یو این ایڈ کے تعاون سے پشاور میں پہلا ٹرانسجینڈرز ٹریٹمنٹ سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام خیبر پختونخوا اور عالمی ادارے یو این ایڈ کے تعاون سے خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی ایڈز کی اسکرینگ کے لیے ان کے گھر پر ہی مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریا ایلین جی فارف یلیو برومیو نے شی میل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ممبران سے ملاقات کی اور پشاور میں ایڈز سے دو خواجہ سراؤں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے پشاور میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام اور مفت علاج کی پیش کش کی اور جلد ہی پشاور میں ٹرانسجینڈرز ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کو حتمی شکل دینے کی یقین دہانی کروائی۔

ایڈز کنٹرول پروگرام خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم کے مطابق خواجہ سراؤں کو کٹس مہیا کر دی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں 29 رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی اسکرینگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں